بھارت کی تنگ نظری، پاکستانی پرستار چاچا بشیر سے پرچم چھین لیا

September 28, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارتی اہلکاروں کی تنگ نظری پاکستان کرکٹ ٹیم کے حیدرآباد پہنچتے ہی عیاں ہوگئی۔قومی ٹیم کے راجیو گاندھی ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے مشہور پاکستانی چیئرلیڈر چاچا بشیر بھی موجودتھے، انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور سبزپرچم لہرایا، یہ عمل وہاں موجود عملے کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے چاچا بشیر سے جھنڈا چھین لیا۔ خیال رہے کہ شکاگو میں مقیم چاچا بشیر کی اہلیہ حیدرآباد دکن سے تعلق رکھتی ہیں۔