کراچی(اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کمرشل اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ادارے کے مزید 3مقامات کو اؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے بیرون ملک اور اندرون ملک سیٹلائٹ لاؤنجز میں کھانے پینے کی اشیاء کا اسٹال ساڑھے اٹھ لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دے گا۔ اسی طرح ادارہ ٹرمینل 1پر واقع امپورٹ کارگو ایریا میں کمرشل گاڑیوں کے داخلے کی فیس اور فورک لفٹر کا ٹھیکہ اؤٹ سورس کرے گا جس کی ماہانہ فیس10لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ تیسرا ٹھیکہ جس کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کراچی ایئرپورٹ کے نزدیک جے ٹی سی پر واقع مسافروں کے ایکسس بیگیج ہینڈلنگ اسٹوریج اور کوریئر سہولت کا ہے۔