ایک ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں 36 ہزار کمی ریکارڈ

October 02, 2023

کراچی(این این آئی)ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں بہتری کے بعد ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔31اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 800روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی تاہم 30ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ 3ہزار ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دورن سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں تقریبا 33 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔