اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو فوری واپس بھیجا جائے‘ راؤ جاوید اختر

October 02, 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن اپنے آرڈرز کی تعمیل نہیں کروا سکتا تو وہ کیسے صاف اور شفاف الیکشن کا انقعاد ممکن بنا سکتا ہے۔ جماعت اسلامی اسلام آباد سیاسی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل راؤ جاوید اختر نے مطالبہ کیا کہ الیکشن سے قبل تمام اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو واپس بھیجا جائے۔جو افسران پوسٹنگ ٹرانسفر کے احکامات نہیں مان رہے ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔