پاکستان کیلئے ورلڈ کپ ٹیم کمبی نیشن جانچنے کا آخری موقع، آج آسٹریلیا سے وارم اپ میچ

October 03, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کرکٹ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز میں جمعے کو نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی ۔ پلیئرز میگا ایونٹ میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے منگل کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف آخری وارم اپ میچ کھیلے گی۔ بڑے میچوں سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وارم میچ بابر اعظم کیلئے ٹیم کمبی نشین آزمانے کا آخری موقع ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ کے ساتھ نئی گیند کون کرے گا۔ ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف ففٹی بنانے والے عبداللہ شفیق اوپن کریں گے یا مسلسل آؤٹ آف فارم فخر زمان پر ہی بھروسہ کیا جائیگا ،ان سوالوں کے جواب دوسرے وارم اپ میچ میں ڈھونڈنا ہوں گے۔ پاکستان کو پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔ پاکستانی بولر346رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے تھے۔ پہلے میچ میں شاہین آفریدی ،فخر زمان ، افتخار احمد نے شرکت نہیں کی جبکہ شاداب خان نے بولنگ نہیں کی۔ امکان ہے کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو اپنے گیارہ کھلاڑیوں کو موقع دے گا۔ میچ سے قبل حیدرآباد دکن میں تین گھنٹے کا پریکٹس سیشن ہوا۔ کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کوبیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کرائی گئیں ، فیلڈنگ اور اسپنر ز پر بھی خاص توجہ دی گئی۔ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نےٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔