صحافی عالیہ رشید پی سی بی کی پہلی خاتون ڈائریکٹر میڈیا مقرر

October 03, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی عالیہ رشید پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کردیا گیا۔ ذکا ء اشرف نے ڈھائی ماہ میں دوسری بار میڈیا سربراہ کو تبدیل کیا ہے۔ وہ پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی سربراہی کرنیوالی پہلی خاتون ہوں گی۔ عالیہ رشید گزشتہ 35سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اورپچھلے 8 سال سے جیو نیوز پر بطور تجزیہ کار کام کررہی ہیں۔ اس سے قبل غیر ملکی ویب سائٹ سے منسلک صحافی عمر فاروق کالسن کو میڈیا کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا لیکن کولمبو میں کسینو کے واقعے کے بعد ان کی جگہ ایک تجربہ کا ر صحافی کو یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔