ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں کالا دھواں چھوڑتی ویڈا بس کے آگے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سمیت ضلعی انتظامیہ بے بس، ویڈا بس انتظامیہ نے برن یونٹ نشتر ہسپتال کے باہر عارضی آئل ڈپو قائم کر لیا، روٹ پر چلنے والی ویڈا بسوں میں سر عام غیر قانونی طریقے سے کین کے ذریعے آئل اور ڈیزل بھرا جانے لگا، ڈیزل سڑک پر گرتا رہتا ہے جس سے موٹر سائیکل سوار اکثر سلپ ہو جاتے ہیں۔