اسلام آباد ( وقائع نگار )نائب صوبیدار صنوبر علی شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنیوالی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ بن گئے، نائب صوبیدار صنوبر علی 31 اگست کو بنوں کے علاقے جانی خیل میں خودکش حملے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئےانکا تعلق ضلع خانیوال سے ہے، شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور 3بیٹے چھوڑے ہیں،شہید کی والدہ نے کہاہے کہ میرا بیٹا بہت اچھا اور صبر والا تھا، کھیل اور پڑھائی میں بھی اچھا تھا،وہ بہادر تھا اُسے آرمی میں جانے کا بہت شوق تھا، مجھے بہت فخر ہے کہ میں ایک شہید کی ماں ہوں اللہ نے میرے بیٹے کو شہادت عطا ہے ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، شہید کی بیوہ نے کہا کہ میرے شوہر بچوں اور اپنے والدین کا بہت خیال رکھتے تھے انہوں نے اس ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کر دی جس پر ہمیں بہت فخر ہے، شہید کے بیٹے نے کہا مجھے فخر ہے کہ میرے بابا ملک کیلئے شہید ہوئے، میں بڑا ہو کر انکی طرح بہادر فوجی بنوں گا۔