کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی مہم سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں ایم کیو ایم رہنما و سابق وزیر داخلہ رؤف صدیقی نے موقف اپنایا ہے کہ 2017 میں نیوی کے کیپٹن معیز نے پریس کانفرنس کی تھی۔ کیپٹن معیز نے میرے خلاف الزمات لگائے تھے۔ میں نے ہتک عزت کا دعوے دائر کیا تھا۔ اس کیس میں کیپٹن معیز آتےنہیں تھےمگر میں ہر پیشی پر آتا تھا۔ کیپٹن معیز کے انتقال کے بعد میں نے کیس کی پیروی نہیں کی مگر الخدمت کیطرف سے وہ ویڈیو پھر سے چلائی جا رہی ہے۔ وہ پوسٹ بار بار شیئر کی جاری ہے۔ میری استدعا یہ ہے کے جو شخص پوسٹ چلا رہے ہیں ان کو بھی عدالت آنا چاہئے۔ میرے اوپر کیپٹن معیز نے کرپشن اور بھتے کے الزامات لگائے تھے۔