سندھ کے چیمبر اور ٹریڈ باڈیز صدر ایف پی سی سی آئی سے ناراض ہیں، خرم اعجاز

November 28, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بزنس مین پینل پروگریسیو کے کوآرڈینٹر خرم اعجاز نے کہا ہے کہ سندھ کے چیمبر آف کامرس اور ٹریڈ باڈیز بشمول کرا چی موجودہ صدر ایف پی سی سی آئی سے ناراض ہیں. ٹریڈ با ڈیز کی شکایات ہیں کہ مشکل معا شی حالات میں ایف پی سی سی آئی نے ٹریڈ باڈیز، تاجروں و صنعتکا روں کے مسائل حل کرانے میں کو ئی نمایاں کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے تاجر برادری کو کاروبا ری مسائل سے دو چار ہونا پڑا۔انھوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات برائے 2024-25کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔ہمارا اقتدار کو چھوڑ کر حسب اختلاف میں شامل ہونا اصولوں کی بات ہے، اقتدار کو کوئی قربان نہیں کرنا چاہتا۔