ایف آئی اے کے کرنسی کے غیر قانونی دھندے کیخلاف 499آپریشنز

November 29, 2023

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف 499آپریشنز کے دوران711افراد کو گرفتار کر کے 500 مقدمات درج کئے جبکہ 61 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی ۔ مجموعی طور پر 4ارب 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ ملک گیر چھاپوں کے دوران 28سے زائد پلازوں، مارکیٹوں اور دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔ چھاپوں کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ نے کارکردگی پر شاباش دی ہے۔