سہیل احمد جوکھیو کا تبادلہ، سعد علی آئی جی سندھ کے پی آر او تعینات

November 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات سندھ کےطویل عرصے تعینات آئی جی سندھ کے پی آر او سہیل احمد جوکھیوکا تبادلہ کر کے محکمہ اطلاعات گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید سعد علی کو آئی جی سندھ کا نیا پی آر او تعینات کر دیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔باخبرذرائع کے مطابق سہیل جوکھیو دوران تعیناتی عوام دیگر اداروں سے رابطے میں میں نہیں رہتے تھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ سہیل جوکھیو کی کارکردگی سے مطمین نہیں تھے ۔