• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں 3روزہ سالانہ کتب میلہ شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں 3روزہ سالانہ کتب میلہ کا انعقاد کیا گیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور چیئرمین لائبریری کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ نے سنٹرل لائبریری میں کتب میلہ کا افتتاح کیا، کتب میلہ میں پاکستان کے مختلف بک سیلرز نے اپنے اپنے بک سٹال لگائے، سنٹرل لائبریری میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ جات کے ڈینز، چیئرمین، اساتذہ، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ترجمان کے مطابق طلباء و طالبات کیلئے خصوصی رعایت پر کتب دستیاب ہیں، کتب میلہ یکم دسمبر تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔
ملتان سے مزید