• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین کاتنازع، بیٹے کا بیوی کیساتھ مل کر بزرگ والد پر تشدد

ملتان(سٹاف رپورٹر)زمین کے تنازع پر بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر بزرگ والد کو دھمکیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا،تھانہ مخدوم رشید پولیس کو مشتاق حسین نے درخواست دی کہ اس نے اپنے بیٹے اشفاق حسین کو اپنا ملکیتی گھر خالی کرنے کا مطالبہ کیا تو اسی رنجش پر اشفاق نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور دھمکیاں دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ملتان سے مزید