اسلام آباد: چوری اور قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

November 30, 2023

—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چوری اور قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے محمد نیاز عرف عالیان کو سزائے موت سنا دی۔

جج طاہر عباس سِپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرم عالیان نے جائے وقوع کی خود نشاندہی کی، پستول بھی برآمد ہوا،مجرم کے زیرِ استعمال 30 بور پستول کا فارنزک میچ ہوا ہے۔

جج نے مزید کہا کہ اس لیےمجرم کو قتل کرنے پر سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی جبکہ چوری کرنے پر 7 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2022ء میں مجرم عالیان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں قتل اور چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مجرم عالیان کو یہ سزا مدعی مقدمہ کے بیٹے کو مئی 2022ء میں قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سنائی گئی ہے۔

استغاثہ کے مطابق مجرم نے 28 سال کے خرم اکبر سے گاڑی چھینی اور اسے قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔