کراچی ( اسٹاف رپورٹر )راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے متعلق زیر حراست 5 افراد سے چوتھی منزل پر آنے جانے والے راستے مبینہ طور پر بند کرنے کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ،تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھی منزل میں موجود 10 داخلی و خارجی راستوں میں سے بیشتر بند تھے،ریسکیو آپریشن کے دوران چوتھی منزل پر موجود رکاوٹوں کو توڑا گیا تھا،عمارت میں دھواں نکلنے کا کوئی راستہ موجود نہیں تھا، حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل رپورٹ آنے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات سامنے آئیں گی، جامعہ این ای ڈی کے پروفیسر ٹیکنیکل رپورٹ پر کام کررہے ہیں۔