کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایس ایس پی کیماڑی نے منشیات، گٹکا ماوا، اسمگلنگ و دیگر آرگنائز کرائم میں ملوث 11 افسران و اہلکاروں کو برطرف کردیا، مذکورہ افسران و اہلکاروں کو شوکاز نوٹس کے اجراء کے بعد مجاز افسر سے انکوائری کروائی گئی،انکوائری میں قصور وار پائے جانے والے افسران و اہلکاروں کو فائنل شوکاز نوٹس کے اجراء اور جمعرات کو اردلی روم میں سننے کے بعد فیصلے کئے گئے،14 پولیس افسران اور اہلکار اردلی روم میں ایس ایس پی کیماڑی کے رو برو پیش ہوئے،11 افسران و اہلکاروں کو ڈسمس فرام سروس،دو کی سروس میں کٹوتی اور ایک اہلکار کی دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے،نوکری سے برخاست کئے جانے والوں میں سب انسپکٹر محبوب تنولی، ہیڈ کانسٹیبل اکرام اللہ، کانسٹیبل چن زیب، کانسٹیبل جبار، کانسٹیبل سہیل، کانسٹیبل انیل علی، کانسٹیبل زاہد رفیق، کانسٹیبل اویس، کانسٹیبل محمد جاوید، کانسٹیبل عبدالماجد اور کانسٹیبل مصور علی شامل ہیں۔