کراچی(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز سعید آبادمیں ریٹائرڈ انسپکٹر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث سی ٹی ڈی کے3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں سعادت مروت، عمران علی اور پارٹی انچارچ سرفراز شامل ہیں، واردات کیلئے 5 سپاہی گئے تھے، سپاہی سکندر ، سعادت مروت، راجہ عمیر، عمران علی بھی واقعے کے وقت موجود تھے، مزید اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔