گھانا کے وزیر کی ایوب زکوڑی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ

December 01, 2023

پشاور (جنگ نیوز) صدر انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور ایوب خان زکوڑی نے ڈبلیو بی اے ایف 2023 ورلڈ کانگریس کے دوسرے روز جمہوریہ گھانا کے وزیر برائے سیاحت، فنون اور ثقافت ڈاکٹر ابراہیم محمد اول کی بطور ڈبلیو بی اے ایف سینیٹر میزبانی کی اور دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور گھانا کے درمیان باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت کاری پر غور کیا۔