پی او اے نے فیڈریشنوں سے کھلاڑیوں، کوچز کا ڈیٹا مانگ لیا

December 03, 2023

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے اپنے سے الحاق شدہ کھیلوں کی تمام فیڈریشنوں سے ان کے کھلاڑیوں اور کوچز کا ڈیٹا مانگ لیا ہے، لاہور میں پی او اے کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس کی صدرات پی او اے کے صدر لیفٹینٹ جنرل(ر) عارف حسن نے کی، جس میں تمام صوبائی اولمپکس ایسوسی ایشنوں اور اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلاس میں کھیلوں کی فیڈریشنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اہم مقابلوں کی تیاری، انٹر نیشنل اولمپکس کونسل کی جانب سے کھلاڑیوں کو گرومنگ کے لئے مالی مدد کے سلسلے میں اپنے مرد اور خواتین کھلاڑیوں اور کوچز کا ڈیٹا فوری طور پر پی او اے کو بھیج دیں ، اجلاس میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تنازع کو ختم کرنے اور تمام گروپ کو یکجا کر کے نئے انتخابات کرانے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں پی او اے اکیڈمی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جس کے لئے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائےگا، یہ اکیڈمی عالمی اولمپکس کونسل کی ہدایت پر قائم کی جائے گی، اجلاس میں مارشل انڈور آرٹ گیمز اور پیرس اولمپکس گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔