مختلف کارروائیوں میں 241 کلو منشیات برآمد، 5 خواتین سمیت 14 ملزمان گرفتار

December 03, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 241 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 5 خواتین سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر خاتون کے بیگ سے 1 کلو 942 گرام آئس برآمد کر لی۔کراچی کی رہائشی ملزمہ پرواز نمبر GF-0767 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہی تھی۔ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر QR-617 قطر جانے والے مسافر خاتون سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ساہیوال کے رہائشی ملزمان کے بیگ سے 855 گرام آئس برآمد کی گئی۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 995 گرام آئس برآمد کی گئی۔اسلام آباد میں واقع 26 نمبر چونگی کے قریب ساہیوال کے رہائشی دو ملزمان سے 1 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔