پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا انتخاب کرلیا گیا

December 03, 2023

پشاور(جنگ نیوز)محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخواکے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے افسران پر مشتمل پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کی نئی کابینہ کے انتخابات مکمل ہوگئے۔پیڈوہائوس پشاورمیں پیڈوآفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات چیف الیکشن کمشنرانجینئرجوادحیدراوراسسٹنٹ کمشنرانجینئرجنیداقبال سمیت جملہ ٹیم ارکان کی نگرانی میں نہایت شفاف اندازسے منعقدہوئے جس میں ادارے سے وابستہ جملہ افسران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے آئندہ 2سالوں کے لئے نئی کابینہ کا انتخاب کیا۔جس میں حاجی محمدابرار کوچیئرمین،انجینئرحبیب اللہ شاہ کوصدر،انجینئرمقیم الدین کونائب صدر،صفدرحیات کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری اورقاری عمران خان کوجائنٹ/فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا گیاہے۔اس موقع پرنومنتخب چیئرمین حاجی محمد ابرار اورصدرسید حبیب اللہ شاہ نے اپنے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ادارے کے افسران اورملازمین کے جملہ مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پربھرپورآوازبلند کی جائے گی۔ آخرمیں ادارے کے سربراہ چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان نے پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کی نومنتخب نئی کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ ادارے کے بہترین مفاد میںاپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل کے حل میں اپنابھرپورکرداراداکرینگے۔