خواتین جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر

December 03, 2023

پشاور( جنگ نیوز)ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر ضیاءالرحیم نے کہا ہے کہ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں عوام اور خصوصا خواتین میں شعوراجاگر کرنا اور عوام کو اس اہم جمہوری اور قومی ذمہ داری سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ حق رائے دہی استعمال کرنے کے اس جمہوری عمل میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں اور ملک و قوم کے لئے صحیح قیادت کے چناو میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ووٹ کی اہمیت اور ووٹ کے استعمال‘‘ کے حوالے سے مردان غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کے تعاون سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع مردان کے مختلف یونین کونسلوں کے خواتین سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،پروگرام سے ای سی پی او شہنیلا اور سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہاکہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ بنیادی اہمیت کاحامل ہے،