ریلوے اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

December 04, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلوے نے فیول مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کے لیے پرائیویٹ ادارے کی خدمت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف اپنے خسارے کو کم کرنے کے لیے اپنی ملکیت دکانیں اور اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اندرون سندھ ریلوے اسٹیشنز اور اس کےاطراف میں واقع 921دکانیں، 8پارکنگ اسٹینڈ، 20 میرج لانز، 9گودام، 9اسٹیکنگ پلاٹ اور مختلف زرعی اراضی نیلام کرے گی۔ دکانوں کی نیلامی پانچ برس کے لیے ہوگی جو بعد میں مزید پانچ برس کے لیے قابل تجدید ہوگی۔ کچھ نیلامیاں تین برس اور ایک برس کے لیے بھی ہوں گی۔ اس کے علاوہ ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے مکمل نیٹ ورک بشمول ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کو نقدی کے حصول کیلئے اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنے کا ٹھیکہ "کسی بینک" کو تقویض کیا جائے گا۔