پاکستان سنی تحریک کے تحت اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے دفتر کا افتتاح

December 05, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کھارادر میں چھٹن شاہ بابا مزار کے قریب اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے دفتر کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سیکڑوں کارکنان شرکت کی،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت غریبوں کے مسائل حل کرنے اور ان کو ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا ،سفید پوش،غریب جو انتقال کرجاتے ہیں ان کے کفن اور دفن کا فی سبیل اللہ انتظام کیا جائیگا ، ایسے غریب افراد جن کے پاس بیٹی اور بیٹوں کی شادی کیلئے فری ڈیکوریشن فراہم کیا جائیگا، اس موقع پر محمد شاہد غوری نے کہا کہ ہماری پالیسی تنظیمی کاموں سے عوام کے دل جیتنا ہے۔