ومبلڈن سیمی فائنل ہارنے کے بعد والد نے بدسلوکی تھی، جیلینا ڈوکک

December 05, 2023

کراچی (جنگ نیوز) سابق ٹینس اسٹار جیلینا ڈوکک نے اپنے والد پر بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔ 40 سالہ ڈوکک نے دلخراش انکشاف کیا ہے کہ سال 2000 میں امریکی لنزے ڈیونپورٹ سے ومبلڈن سیمی فائنل ہارنے کے بعد انہیں کورٹس کے لاکر روم میں سونا پڑا تھا۔ میچ کے بعد والد نے سخت انداز میں کہا کہ میں نے خاندان کو بے عزت کردیا ہے، انہوں نے خاندان کے ساتھ ہوٹل میں رہنے پر پابندی لگا دی،جس پر رات کھلاڑیوں کے لاکر روم میں گذاری، لیکن نصف شب کو صفائی کرنے والوں نے انہیں وہاں پایا تھا۔