پاکستان اور نیوزی ویمنز کا دوسرا ٹی 20 آج

December 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ منگل کو یونیورسٹی آف اوٹاگو اوول میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے پیر کو یونیورسٹی آف اوٹاگو اوول میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔بسمہ معروف، منیبہ علی، سدرا امین، ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، نتالیہ پرویز، صدف شمس، نشرہ سندھو، وحیدہ اختر نے پریکٹس میں حصہ لیا۔