• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھارادر، آئل کی دکان میں آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کھارادر تھانے کی حدود شاہین مسجد کے قریب واقع فاروقی آئل ڈپو میں آگ لگنے سے 24 سالہ عبداللہ ولد سلطان جھلس کر زخمی ہو گیا،جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا ،ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا تاہم پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ آتشزدگی حادثہ نہیں بلکہ گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ تھا،پولیس کے مطابق سوتیلے باپ اکبر نے بیٹے کی دکان میں آکر بیٹے پر پیٹرول ڈال کر آگ لگائی، کھارادر پولیس نے مقدمہ اقدام قتل کہ دفعات کے تحت درج کر کے واقعہ میں ملوث ملزم اکبر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید