• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے، پختونخوامیپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پشتون خوا ملی عوامی پارٹی سندھ زون نے منگل کو اپنے جلاس میں 3 دسمبر 2023 کو کراچی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سندھ زون کے زیر اہتمام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی پچاسویں برسی کی مناسبت سے اعلان کردہ جلسہ عام اور یکم دسمبر حیدر آباد میں پشتون قومی جرگے کے اجازت ناموں کی منسوخی اور اس راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے عمل کی سختی کے ساتھ مذمت کی اور اس کو سندھ سرکار کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور پختون دشمنی کا تسلسل قرار دیا گیا،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سندھ زون کے صوبائی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کراچی میں صوبائی صدر سلیم خان ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں ے مرکزی سیکرٹری نذیر جان یوسفزئی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3 دسمبر 2023 کے جلسہ عام کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا جواب عنقریب کراچی میں ایک عظیم الشان جمہوری سیاسی عمل کے ذریعے دیا جائیگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید