کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود صنعت کاروں کو گیس کی فراہمی میں تعطل ایک سوالیہ نشان ہیں،گیس کی لو شیڈنگ سے گھریلوں صار فین ہوں یا صنعت کار سب پریشان ہیں،انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں اسی وجہ سے ناکام ہوئیں کہ وہ ملک کے اندرونی مسائل کو حل نہیں کر سکیں۔ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت کب سنجیدہ ہوگی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید