افغانستان میں حکمراں طالبان نے لڑکی ہونا جرم بنادیا، ملالہ یوسفزئی

December 06, 2023

جوہانسبرگ (اے ایف پی) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ روز کہا کہ افغانستان میں حکمراںطالبان نے لڑکی ہونا جرم بنا دیا ہے، انہوں نے صنفی امتیاز کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دینے پر زور دیا۔جنوبی افریقہ کے نیلسن منڈیلا کی 10ویں برسی کے موقع پر ایک تقریر میں پاکستانی سماجی کارکن نے کہاکہ طالبان نے لڑکی ہونا جرم بنا دیا ہے، اور اس کا نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح اسکول سے زبردستی نکالی گئی افغان لڑکیاں ڈپریشن، منشیات کی طرف مائل اور خودکشی کی کوشش کر رہی ہیں۔منڈیلا فاؤنڈیشن کی جانب سے نسلی امتیاز کے خلاف آئیکن اور نوبل امن انعام یافتہ ساتھی کی یاد میں منعقدہ سالانہ تقریب میں ملالہ یوسفزئی کلیدی مقرر تھیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بلاجواز بمباری کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعدانہوںنے کہا کہ غزہ، یوکرین اور سوڈان کے بحرانوں نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ سلوک سے توجہ ہٹا دی ہے۔