چیئرمین انٹر بورڈ کا تبادلہ، ایڈووکیٹ جنرل و دیگر کو نوٹس جاری

December 07, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم میمن کو واپس لاڑکانہ ٹرانسفر کرنے کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نگران حکومت نے اختیارات سے تجاوز کر کے کراچی سے لاڑکانہ تبادلہ کیا، جولائی 2023 میں سروس کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کر کے انٹرمیڈیٹ بورڈ کا چیئرمین بنا یا گیا تھا، مقررہ مدت ختم ہونے سے قبل ہی نگران حکومت نے واپس لاڑکانہ تبادلہ کر دیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل و دیگر فریقین نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔