راولپنڈی،اسلام آباد (سٹا ف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 22 موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز ،نقدی سے محروم ہوگئے ،5افراد سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لئے گئے۔وفاقی دارالحکومت میں بھی 40مقدمات میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، موبائلز ،ایک کار ،11 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔تھانہ آراے بازارکو فہیم اختر نے بتایاکہ تین موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور بٹوا نکالنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ایک ملزم نے فائرمارکراسے زخمی کر دیا۔موٹر سائیکل سوار دھوکہ دہی سے 80 سالہ خاتون سے سونے کے زیورات اترواکر فرار ہو گیا۔ رشیدہ بی بی سیکٹر جی نائن تھری میں گھر کے قریب واک کر رہی تھیں۔ تھانہ صدربیرونی کو انسپکٹر مرزا زمان رضا نے بتایاکہ گلشن آباد میں گھر میں موجود بیوٹی بکس توڑ کر ایک لاکھ 60ہزار روپے ،4 طلائی انگوٹھیاں مالیتی 2 لاکھ روپےچرالی گئیں ۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ قاسم آبادمیں زین العابدین کی دکان سے تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 3لاکھ روپے اور 2 موبائل چھین کرفرارہوگئے۔میٹروبس میں دوران سفر محمدپرویز کی جیب سے 5لاکھ روپے چرا لئے گئے ۔ تھانہ سنبل کو معظم علی نے بتایا کہ چوروں نے گھر سے 3لاکھ40ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ تھانہ لوہی بھیر کو محمد ولید نے بتایا کہ چوروں نے طلائی زیورات، سنیٹری کا سامان وغیرہ چوری کرلیا۔