• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروائیکل کینسرسے بچاؤ کیلئے نئی ویکسین متعارف کرانے پر غور

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین میں رحم کے کینسر(سروائیکل کینسر) سے بچاؤ کے لئے نئی ویکسین متعارف کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں ہر سال اس کی وجہ سے تین ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہوتی ہیں اور 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کی ستر لاکھ سے زائد خواتین کو سروائیکل کینسر لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی سٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نےماہرین کو  سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں سے کیسز کے اعدادوشمار اکٹھا کرنے اور اور سائنسی تجزیہ کے لئےحفاظتی ٹیکہ جات کےتوسیعی پروگرام سے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب 2025 تک ویکسین متعارف کروا سکتا ہے تاہم مکمل تحقیق کا عمل بہت اہم ہے۔
اسلام آباد سے مزید