جبل نور فضل ولاز اسکیم کے رہائشیوں کا گیس بندش کیخلاف احتجاج

December 07, 2023

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)جبل نور فضل ولازاسکیم میں گیس پریشر میں کمی کے خلاف علاقہ مکینوں کاسوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جبل نور فضل ولازاسکیم کے رہائشیوںمیر خرم نوتکانی، سعود زہری، نادر شاھوانی، کامل شاہ، سراج خان، حاجی کریم ، عبدالوحید اور حبیب کاکڑ سمیت درجنوں افراد نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر سمنگلی روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ موسم سرما سے پہلے محکمہ سوئی گیس کی ٹھوس حکمت عملی نہ ہونے کا خمیازہ آج شہری بھگت رہے ہیں،گیس بندش سے2 وقت کا کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ صبح اورشام کے اوقات میں گیس پریشر نہ ہونےسےگھروں میں کھانے پکانے میں بھی مشکلات ہیں،ایل پی جی سلنڈر استعمال کریں تووہ بھی بہت مہنگا ہے،شہریوں کا کہناتھابجلی کی طرح گیس بحران نےان کو ذہنی کوفت میں مبتلاکرکھا ہے،دوسری طرف سوئی گیس کے بھاری بلوں نےغریب طبقہ کے ہوش اڑا دیئے ہیں،انہوں نے حکومت اور سوئی گیس حکام سے اپیل کی کہ مسئلے کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔