بلاول 18ویں ترمیم پر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں، رانا ثناء

December 08, 2023

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان 9مئی کے واقعہ کے ملزمان کو مائنس کرکے پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں تو کوئی پی ٹی آئی کو الیکشن سے نہیں روک سکتا،پی ٹی آئی الیکشن کے لبادے میں 9مئی کے جرائم پر پردہ پوشی کرنا چاہتی ہے لیکن واضح کہہ دوں ایسا بالکل نہیں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری 18ویں ترمیم کی بنیاد پر ایک الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں۔