کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

January 16, 2024

--- فائل فوٹو

بیرونِ ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ 28 سال کا فیصل آباد کا رہائشی اور مالاکنڈ کا رہائشی 25 سالہ شخص دونوں جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 17مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ پانچ مقامی ہیں۔