نثار پہنور اور بیٹا گھر واپس پہنچ گئے، ہائیکورٹ نے درخواستیں نمٹا دیں

February 22, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق رکن قومی اسمبلی نثار پہنور اور ان کے بیٹے کے واپس گھر پہنچنے پر گمشدگی کی درخواستیں نمٹا دیں جبکہ دیگر شہریوں کی بازیابی کے لیئے صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹیز اجلاس جاری رکھنے کا حکم دیدیا، لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ، 3 لاپتا افراد گھر واپس آگئے، پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سلطان اور زردار خان بازیاب ہوکر گھر واپس آگئے، شیریں جناح کالونی کے علاقے سے لاپتا ہونے والا نواز بھی گھر واپس آگیا، نثار پہنور اور ان کے بیٹے محسن پہنور کے وکلاء اور اہلخانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے محکمہ داخلہ اور وفاقی سیکرٹری داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔