جعلی درہم شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

February 22, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹم حکام نے ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے جعلی درہم شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرکے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد کرلئے، مسافر نے بیگ کے نچلے حصے میں کرنسی کو چھپا رکھا تھا۔