سندھ گیمز آغاز سے قبل ہی میڈیا کے لئے درد سر بن گئے

February 23, 2024

کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) لاکھوں روپے کے اخراجات سے ہونے والے 18ویں سندھ گیمز اپنے آغاز سے پہلے ہی میڈیا کے لئے درد سر بن گئے۔ جمعے سے شروع ہونے والے ان کھیلوں کے آرگنائزنگ سیکریٹری اصغر بلوچ اور میڈیا کے ذمے دار کاشف فاروقی افتتاحی تقریب کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آغاہ کرنے میں ناکام رہے۔ آرگنائزنگ سکریٹری میڈیا پرسن کی فون کال بھی ریسیو نہیں کررہے تھے، جبکہ بار بار رابطے پر میڈیا ذمے دار ’’ ابھی معلوم کرتا ہوں‘‘ کا جواب دیتے رہے، منتظمین میڈیا کو اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہے کہ افتتاح کون کرے گا، کون مشعل روشن کرے گا، کھلاڑیوں سے حلف کون لے گا۔سندھ کے نگران صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ کی ذاتی کاوشوں سے چھ سال بعد ان مقابلوں کا انعقاد کررہے ہیں۔