احتجاج و توڑ پھوڑ مقدمہ، بانی پی ٹی آئی، اسد عمر، فیصل جاوید اور دیگر بری

February 29, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر نے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی ، اسد عمر ، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر کو بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر نےفیصلہ سنا دیا، ملزمان پر 26مئی2022کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، گزشتہ روز عدالت سے جاری فیصلہ میں کہاگیا کہ دوران سماعت وکلا آمنہ علی ، سردار مصروف خان اور محسن غفار عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے 249-A کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔