سکول میں مختلف کھیلوں پر مشتمل رنگا رنگ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا

February 29, 2024

پشاور(جنگ نیوز)پشاور ماڈل سکول بوائز II ورسک روڈ میں مختلف کھیلوں پرمشتمل رنگا رنگ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ ان کھیلوں میں باسکٹ بال، والی بال، بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس، رسہ کشی ، سیک ریس، جمانسٹک اور دیگرکھیل شامل تھے۔اس موقع پر طلبا کی جانب سے مارچ پاسٹ کے علاوہ پی ٹی ڈسپلے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ان کھیلوں کے مقابلوں میں طلبا ءنے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اپنی جسمانی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی سابقہ سکواش چمپئن قمر زمان جبکہ مہمان اعزازی ڈائریکٹر فرنٹیئر ماڈل سکول خواجہ یاور نصیر اورمہمان اعزازی بانی ڈائریکٹر پشاور ماڈل سکولز محمد غیور سیٹھی کے علاوہ ڈائریکٹر پشاور ماڈل سکولز محمد اسد سیٹھی بھی موجود تھے