جعلی پاسپورٹ، ترک شہری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

February 29, 2024

پشاور (نیوزرپورٹر)سپیشل جج ایف آئی اے سنٹرل امجد علی شاہ نے جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار ترکش شہری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔گزشتہ روز عدالت نے ترکش شہری سید راشد ہاشمی کی جانب سے عدنان احمد محمد زئی اور عالم زیب ایڈووکیٹس کی وساطت سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کو اسلام ائیر پورٹ پر جعلی پاسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ملزم نے گرفتاری کے بعد ضمانت درخواست دی دوران سماعت درخواست کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کی پوری ٹریول ہسٹری ہے وہ ترکی سے پاکستان آیا اور اسکے بعد وہ سعودی جانا چاہتا تھا اور تمام سفر کی دستاویزات درخواست گزار کے پاس موجود تھے اگر پاسپورٹ جعلی تھا تو ترکی ایئر پورٹ پر کیوں گرفتار نہیں ہوا عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرکے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔