جامعہ کراچی، یکم مارچ کو ہونے والے امتحانات ملتوی، 7 مارچ کو منعقد ہونگے

March 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات2023اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے یکم مارچ کو ہونے والے امتحانات بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ملتوی کردیئے گئے ہیں ، امتحانات اب 07 مارچ کو منعقد ہوں گے۔