سردار عبدالوحید سولنگی کی سرفراز بگٹی کو مبارکباد

March 02, 2024

کوئٹہ (آن لائن ) سولنگی قبیلے کے سربراہ سردار عبدالوحید خان سولنگی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نامزد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ بلوچستان کی پسماندگی، عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی اور صوبے سے بے روزگاری بد امنی کو دور کرتے ہوئے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریںگے۔