انٹرنیشنل "سول ڈیفنس ڈے" ضلع دیر لوئر میں انتہائی جوش اور جذبے کیساتھ منایا گیا

March 02, 2024

پشاور(جنگ نیوز) انٹرنیشنل "سول ڈیفنس ڈے" ضلع دیر لوئر میں انتہائی جوش اور جذبے کیساتھ منایا گیا۔ عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس طارق حسین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) طارق خان نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی۔ایس۔پی۔ ہیڈکوارٹر سعید احمد، انچارچ سول ڈیفنس شہزاد درانی، چیف وارڈن جاوید اقبال، ڈپٹی چیف وارڈن احسان الحق، حاجی خائستہ رحمان، انسٹرکٹرز سول ڈیفنس، عہدیداران، پوسٹ وارڈنز اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے سول ڈیفنس دیر لوئر کی سالانہ کارکردگی قدرتی آفات، ریسکیو آپریشن، آگ پر قابو پانے کے لئے آبادی اور جنگلات میں بروقت خدمات کو خوب سراہا۔