ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ کی کتاب معلومات کا ایک نادر نسخہ ہے، مقررین

March 03, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر )لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹرمشتاق مانگٹ کی خیبرپختونخوا کےحوالے سے تحریر کردہ کتاب پھرچلامسافرکی تقریب رونمائی ادارہ علم وادب خیبرپختونخوا کےاشتراک سے پریس کلب پشاور میں پروفیسرڈاکٹر تاج الدین تاجور پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاور کی زیرصدرات منعقد کی گی اس موقع پرممتازادیب اوراسکالرپروفیسرڈاکٹراباسین یوسفزئی مہمان خصوصی تھے۔تقریب رونمائی میں سابق سینئرصوبائی وزیر عنایت اللہ خان، پریس کلب کے صدر ارشدعزیزملک،محموجان بابر،شمس مہمند،پروفیسرخالد سہیل ملک،پروفیسراسحاق وردگ،ڈاکٹرقدرت اللہ خٹک،پروفیسر سیدزبیرشاہ اور دیگر مقررین نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ کی تحریرکردہ کتاب پھرچلامسافر کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کے مصنف نے پنجاب سے تعلق رکھنے کے باوجود خیبرسے چترال اور وزیرستان تک غیور پختونوں کی سرزمین اور یہاں کے کلچراورروایات سے متعلق ایک ایسی ضخیم کتاب تحریر کی جس میں لاتعداد موضوعات کااحاطہ کیاگیا ہے اور یہ کتاب صوبہ خیبرپختونخواسے متعلق بنیادی معلومات کا ایک نادر نسخہ ہے جو اس صوبے کے تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے قائئدین سمیت طلبہ وطالبات کی رہنمائی کے لئے ایک بہترین کتاب ھے۔مقررین نے کتاب کے مصنف ڈاکٹرمشتاق مانگٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پشتوزبان سے ناواقفیت کے باوجود ڈاکٹر صاحب نے اپنی تصنیف میں پشتوزبان اور صوبہ خیبرپختونخوا کی قدآوردینی،سیاسی،ادبی شخصیات اور صوبے کے مخصوص کلچر روایات اور روزمرہ زندگی کے نشیب وفراز کوبہترین انداز میں ضبط تحریرمیں لایا ہے اور تاریخی واقعات کے ذکر سے بھی کتاب کوچارچاندلگادیئے ہیں۔مقررین نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے جس طرح اپنی اس تصنیف میں اس بات کااظہار کیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا سے متعلق وہ اپنے اس کتاب پھرچلا مسافر کی دوسری ایڈیشن کا اجراء بھی کریں گے تو انشاء اللہ ڈاکٹر مشتاق کتاب کی دوسری ایڈیشن میں صوبے کی تاریخ سے متعلق تشنہ طلب موضوعات کو بھی ضبط تحریرمیں لاکر اس تاریخی دستاویز کو ہرلحاظ سے ایک مکمل تاریخ خیبرپختونخوا کی صورت میں مکمل کریں گے۔