اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی، 626 پوائنٹس کا اضافہ

March 05, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے اور بے یقینی کی فضا میں واضح کمی سےسرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ،تمام اہم سیکٹرز میں خریداری سے نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی،کے ایس ای100انڈیکس میں 626پوائنٹس کا اضافہ، 51.39 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں90 ارب 16 کروڑ 22 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 37.36 فیصد زیادہ رہا۔