انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے تک کمی

March 05, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2پیسے تک کی کمی،یورو کی قیمت 30 پیسے تک بڑھ گئی،پاونڈ کی قیمت میں بھی 46 پیسے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.00روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 279.40 روپے سے کم ہو کر 279.20روپے ہو گئی۔