فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، بلال قادری

April 13, 2024

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ سانحہ نشترپار ک کے زخم ہمار ے دل ودماغ میں آج بھی تازہ ہیں،فلسطین میں ہونیوالے مظالم پر خاموش رہنے والوں کو اللہ کی بارگاہ میں جواب دینا ہوگا،فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے،فلسطین میں ہونیوالے مظالم پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں،سانحہ نشترپارک اور فلسطین کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،سانحہ نشترپار ک کے ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلئے جاتے تو ملک میں دہشتگردی کا کوئی سانحہ نہیں ہوتا،سانحہ نشترپارک کے دہشتگرد مٹ گئے شہید سربراہ سنی تحریک محمد عباس قادری اور ان کے رفقاء آج بھی زندہ ہیں،پاکستان سنی تحریک کے خلاف سازش کرنیوالوں کو ہر دور میں ناکامی ہوئی آئندہ بھی ہوگی،اپنے شہداء قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ نشترپارک عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہداء کے مزار پر فاتحۃ خوانی کرتے ہوئے کیا،ان کے ہمراہ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،محمد شہزاد قادری،مرکزی رابطہ کمیٹی کے ظہیر الحسن قادری،کراچی نائب امیر فرحان قادری،کراچی رابطہ کمیٹی کے انور سجاد قادری ودیگر عہدیداران موجود تھے۔